بجلی کی قیمت میں تیسرے روز بھی اضافہ، کراچی کے لیے بھی مہنگی کردی گئی

اسلام آباد: حکومت نے تین دن میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں تیسری بار اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، بجلی کراچی کے لیے بھی مہنگی کردی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے نتیجے میں بجلی کا اوسط ٹیرف 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر کردیا گیا۔ اس معاملے کا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک والے غریب صارفین پر بھی یکساں طور پر ہوگا۔ نیپرا نے کہا کہ قیمت میں اضافے کی منظوری وفاقی حکومت کی درخواست پر دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بھی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیپرا نے بدھ کو بجلی کی قیمت 1 روپے 53 پیسے اور جمعرات کو 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی تاہم وہ اضافہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں