منڈی بہاوالدین میں ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے جنرل پریکٹیشنرز کی تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 20جنوری 2021 )ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے جنرل پریکٹیشنرز کی تربیتی ورکشاپ کے حولاے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام اس جنرل پریکٹیشنرز کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

سیمینار میں سی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر افتخار احمد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمر مرتضیٰ پراچہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد عباسی،ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر اعجاز مغل،ایکس ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر محمد شکیل نذر،صدر پی ایم اے طارق چدھڑ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیو/ای پی آئی رافعہ ناہید،یونیسیف،پی ایم اے، پی پی اے ،ایف پی اے کے نمائندوں،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پرسی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے بتایا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ضلع منڈی بہاوالدین میں ٹائیفا ئیڈ سے حفا ظتی ٹیکوں کی مہم کے دوران شہری علاقوں میں 9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے92ہزار بچوں کو ٹا ئیفا ئیڈ سے بچاﺅ کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ضلع منڈی بہاﺅالدین کے پرائیویٹ جنرل پریکٹیشنرز کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سی او ہیلتھ نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور معاونت حاصل ہے ۔ انہوں نے تربیتی ورکشاپ سے تربیت حاصل کرنے والے پریکٹیشنرز پر زور دیا کہ وہ والدین کو اپنے9 ماہ سے15 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ٹائیفا ئیڈ سے بچاﺅ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی تلقین کر یں اور ٹائیفا ئیڈ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا اہم کردارادا کر یں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون از حد ضروری ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار نے شرکاءکو بتایا کہ تربیتی ورکشاپ میں تربیت حاصل کرنے والے جنرل پریکٹیشنرز اپنے علاقوں میں مذید ڈاکٹرز کو قومی اہمیت کی اس ویکسی نیشن مہم کے پیش نظر بچوں کو موذی مرض سے بچاﺅ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے عوام الناس بالخصوص والدین کو آگاہی بھی دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور یونیسیف کے اشتراک سے یکم فروری سے 15فروری 2021تک یہ مہم جاری رہے گی جس میں مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں