منڈی بہاوالدین میں کھلی کچہری کا انعقاد

Advertisement
Advertisement

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز یکم جنوری 2021)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ریونیو کچہریوں کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش مسائل کو موقع پر حل کرنا ہے، ریونیو عوامی خدمت کچہری وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے جس سے شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں ،جہاں ڈپٹی کمشنر تا پٹواری تک ریونیو عملہ عوام الناس کو فرد کے اجراء، درستگی ریکارڈ، انتقالات کے اجرا، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل کا اجراءاور ریونیو سے متعلقہ دیگر درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک ہی چھت کے نیچے الگ الگ کاﺅنٹرز پر خدمات مہیا کرنے کیلئے موجود ہے یہی وجہ ہے عوام الناس کی کثیرتعداد نے ان خدمت کچہریوں پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاںڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز ، تحصیلدار، نائب تحصیلدار ، لینڈ ریکارڈ سنٹر اور ریونیو افسران، ریڈر ٹو تحصیلدار عرفان گوندل کے علاوہ سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے اور شہریوں نے ان خدمت کچہریوں پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔جہاں پر ڈپٹی کمشنر تا پٹواری تک ریونیو عملہ عوام الناس کو فرد کے اجراء، درستگی ریکارڈ، انتقالات کے اجرا، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل کا اجراءاور ریونیو سے متعلقہ دیگر درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک ہی چھت کے نیچے الگ الگ کاﺅنٹرز پر خدمات مہیا کرنے کیلئے موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے یہ خدمات ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو صبح 10بجے سے سہ پہر 4بجے تک مہیا کی جاتی ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آئے ہوئے سائلین سے خود بھی توجہ اور خلوص سے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

Advertisement

اپنا تبصرہ بھیجیں