سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا منڈی بہاوالدین کے اڈہ جات کا درہ، اوورچارجنگ اور خلافورزیوں پر 23 گاڑیوں کے چالان، 32 ہزار روپے جرمانہ کر دیا

Advertisement
Advertisement

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03دسمبر2020)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہرنے اچانک شہر کے مختلف اڈہ جات اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا معائنہ کیا،معائنے کے دوران انہوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، ایل پی جی سلنڈرز کے غیر قانونی استعمال اور مسافروں سے اوور چارجنگ کرنے پر 23گاڑیوں کے چالان کئے، 7گاڑیاں ضلع کے مختلف تھانہ جات میں بند کرا دیں اور مجموعی طور پر32 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے 04گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈر بھی ہٹوا دئیے۔

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن کے مطابق عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر کا جنرل بس سٹینڈ منڈی بہاﺅالدین کا دورہ، ویڈ 19ایس او پیز اور مسافروں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا

انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز، کنڈیکٹرز کے علاوہ تمام سواریوں کا ماسک پہننا لازم ہے اور سواریوں کیلئے سینیٹائزر کے استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خصوصی خیال رکھا جائے اس پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔انہوں نے ماسک نہ پہننے والی سواریوں میں فری ماسک تقسیم کئے اور انہیں آئندہ ماسک پہن کر سفر کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے بالخصوص ٹرانسپورٹر حضرات اور مسافروں، ویٹنگ ایریاز اور گاڑیوں میں سفر کے دوران سماجی فاصلے اور فیس ماسک کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ۔

ملک محمد طاہر نے کہا کہ اوور چارجنگ اور کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گاڑیاں بند کی جائیں گی اور ایف آئی آرز کا اندراج بھی ہو گا۔

Advertisement

اپنا تبصرہ بھیجیں