گنے کاسیزن شروع ہونے پرگنے سے لدی اورخالی ٹریکٹرٹرالی پرریفلیکٹرلگانے کے عمل کویقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر کی ٹریفک پولیس کو ہدایت

منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرطارق علی بسرانے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس طارق شفیع کوہدایت کی ہے کہ وہ گنے کاسیزن شروع ہونے پرگنے سے لدی اورخالی ٹریکٹرٹرالی پررات کے اوقات میں ریفلیکٹرلگانے کے عمل کویقینی بنانے کیلئے اپنی نگرانی میں کام کریں تاکہ سڑک پرگنے کی ٹرالی سے ہونے والے حادثات میں کمی لائی جاسکے،

ڈپٹی کمشنرطارق علی بسرانے گنالیکرشوگرملزآنے والے کسانوں اورکاشتکاروں سے کہاہے کہ وہ انسانی زندگیوں کوسڑک پرمحفوظ بنانے کیلئے عقب میں مناسب لائٹ کابندوبست کریں تاکہ اندھیرے میں کھڑی ہوئی ٹرالیاں دیکھائی دے سکیں تاکہ حادثات پرقابوپایاجاسکے۔

گنے کاسیزن شروع ہونے پرگنے سے لدی اورخالی ٹریکٹرٹرالی پرریفلیکٹرلگانے کے عمل کویقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر کی ٹریفک پولیس کو ہدایت” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں