ڈپٹی کمشنر نے منڈی بہاوالدین میں گجرات یونیورسٹی سب کیمپس کے قیام کیلئے 100 ایکڑ اراضی مناسب مقام پر دیکھنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے منڈی بہاوالدین میں گجرات یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام کیلئے ایک سو ایکڑ اراضی مناسب مقام پر دیکھنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کاشف نواز کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹرظہیرالدین بابر، تحصیلدار، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ، اورایری گیشن شامل ہیں

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے بتایاکہ اعلی تعلیم کوعام آدمی تک پہنچانے کیلئے موجودہ حکومت تیزی کے ساتھ کام کررہی ہے،ہائیرایجوکیشن کمیشن نے منڈی بہاوالدین میں گجرات یونیورسٹی کے سب کیمپس کیلئے جگہ فراہم کرنے کہاہے اورہماری کوشش ہے کہ بنائی گئی کمیٹی ایک ہفتہ کے اندراندراپنی سفارشات پیش کرے تاکہ جگہ کے حصول کوحتمی شکل دی جاسکے

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہاکہ ضلع منڈی بہاوالدین کے عوام یونیورسٹی کیلئے کافی متفکرہیں جبکہ ممبرقومی اسمبلی حاجی امتیازاحمدنے بھی یونیورسٹی سب کیمپس کے قیام کیلئے کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں،اورہماری ترجیحی ہے کہ یونیورسٹی کاکیمپس ایسے مقام پربنایاجائے جہاں طلباوطالبات کوآنے جانے میں آسانی ہو،اورکسی قسم کی دشواری کاسامنا نہ کرناپڑے،

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی ہدایت پریونیورسٹی کی جگہ کیلئے بنائی گئی کمیٹی کانوٹفکیشن جاری کردیاگیاہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کے اس تعلیم دوست اقدام کوسراہاہے اورامیدظاہرکی ہے کہ وہ جلدازجلدیونیورسٹی کے قیام کویقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی آف گجرات منڈی بہاؤالدین سب کیمپس کے فوری قیام کی متفقہ طور پر حتمی منظوری دیدی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں