منڈی بہاوالدین: پولیو مہم میں 2 دنوں کے دوران ایک لاکھ 75ہزار 369 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، ہدف ایک لاکھ 90ہزار342مقرر کیا گیا تھا

Advertisement
Advertisement

منڈی بہاو ¿الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 02دسمبر2020 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر راﺅنڈ اہم ہے ، ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر فرد اپنا کرادار ادا کرے، بچے وطن عزیز کا روشن کل ہیں، ان کی صحت کا خیال رکھنا والدین اور معاشرے کی اہم ذمہ داری ہے، ضلع میں کوئی بچہ پولیو ویکسین زطرے پینے سے نہ رہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے اور دوسرے روز کی کاروائیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر افتخار احمد،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید، ڈاکٹر صدف،نمائندہ ڈبلیو ایچ او صدف خالق ،پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں اجلاس کو سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے اور دوسرے روز پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 75ہزار 369 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے جبکہ ہدف ایک لاکھ 90ہزار342مقرر کیا گیا تھا۔ اس طرح مجموعی کوریج97فیصد رہی ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پانچویں روز تک مقرر کردہ ہدف کی بجائے ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانے کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے۔قوم کے نونہالوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ پانچ سال عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو ویکسی نیشن کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمی داری ہے اس میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فیلڈ میں مصروف عمل پولیو ٹیموں کو واضح ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ وہ احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے رہ جانے والے اہداف کو ہر صورت مکمل کریں تا کہ ضلع کا پولیو فری سٹیٹس برقرار رکھا جا سکے۔

Advertisement

اپنا تبصرہ بھیجیں