منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے شعیب احمد وڑائچ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میں انچارج شکایات و انکوائری برانچ تعینات

Advertisement
Advertisement

پاہڑیانوالی ( احسان نازش سے ) سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل گجرات شعیب احمد وڑائچ کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے آفس میں انچارج شکایات و انکوائری برانچ تعینات کردیا گیا ہے ۔ وہ اس سے قبل سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں آفیسرز کو ٹریننگ کروا رہے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ایماندار اور جراتمند پولیس آفیسر شعیب احمد وڑائچ کاتعلق پاہڑیانوالی key وڑائچ فیملی سے ہےان کو آئی جی جیل خانہ جات آفس میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔وہ اب آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر میں انچارج شکایات و انکوائری branch کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ شعیب احمد وڑائچ کی تعیناتی پر ان کے دوست و احباب نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر میں انچارج شکایات و انکوائری برانچ کے طور پر تعیناتی سے پنجاب بھر کے قیدیوں کے مسائل میرٹ پر حل ہوں گے ۔

ان شخصیات نے کہا کہ شعیب احمد وڑائچ اپنے فرض سے محبت کرنے والے آفیسر ہیں اور انہوں نے ہرجگہ پر اپنی ڈیوٹی کے دوران اپنی تعیناتی کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس سے قبل سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں آفیسرز کو ٹریننگ دینے کے دوران بھی انہوں نے بلاامتیاز افسران کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ دوست و احباب نے ان کو تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے ۔

Advertisement

اپنا تبصرہ بھیجیں