شہیدنوالی: نہر سے 1 سالہ کے بچے کی لاش برآمد

منڈی بہاؤالدین ( حاجی مظہر اقبال گوندل) شہیدانوالی نہر سے ایک بچے کی لاش برامد ہوئی. گزشتہ رات تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرایا گیا کہ بچے کو ماں نے سلایا اور دوسرے کمرے میں گئی جب واپس آئی تو بچہ کمرے میں موجود نا تھا. بچے کی ماں نے رشتے داروں کو بچہ اٹھا کر لے جاتے دیکھا جن کے ساتھ گھریلو ناچاقی چل رہی تھی.

پولیس کو اطلاع دینے بعد ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور آج بچے کی لاش شہیدانوالی پمپ کے سامنے نہر سے برآمد ہوئی بچے کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی نہیں منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا سے اپیل کی ہے ہمارے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے…

اپنا تبصرہ بھیجیں