پھالیہ:مغوی کے ورثا سے 20 لاکھ روپے لینے والا گر فتار

پھالیہ:مغوی کے ورثا سے 20 لاکھ روپے لینے والا گر فتار. غیر قانونی طو رپر یورپ جاتے نوجوان کو اغوا کیا گیا ،شعیب نا می شخص پکڑا گیا

پھالیہ(نامہ نگار)مغوی کے ورثا سے 20 لاکھ روپے لینے والے کو پولیس نے دھر لیا۔تھانہ پھالیہ پولیس کو ونیکے تارڑ سے آئے متاثرہ خاندان نے اطلاع دی کہ غیر قانونی راستے سے یورپ جانیوالے ہمارے نوجوان کو راستے میں اغوا کر لیا گیا ہے اور مغوی کی برہنہ تشدد زدہ ویڈیوز ہمارے موبائل پربھیجی جارہی ہیں،پھالیہ کے رہائشی شعیب نامی شخص کو20لاکھ روپے تاوان ادا کرنے کا پیغام دیا گیا ہے اور ہم رقم وصول کرنیوالے شخص سے بھی رابطے میں ہیں ، مدد کر کے بیرون ملک مغوی کو باز یاب کرایا جائے ،

تھانہ پھالیہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے رقم لینے والے پھالیہ سیم نالہ کے رہائشی شعیب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ یاد رہے کہ ڈینکی لگانے والے غیر قانونی راستوں سے جانے والے نوجوانوں کو کرد اغوا کاروں کے بجائے پاکستانی نوجوان ہی ایک دوسرے کو قربانی کا بکر ابنا تے ہیں ، برہنہ کرکے اور آگ لگا کر موم کے قطرے جسم پر گرا کر ویڈیو کلپ بنا تے ہیں ۔مغوی نوجوان کی چیخ و پکار کی ویڈیو لواحقین کو بھجوا کر لاکھوں روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو رہائی دلانے کیلئے با اثر شخصیات متحرک ہو گئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں