ڈی پی او منڈی بہاوالدین کا جوڈیشل کمپلیکس کا سر پرائز وزٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کا جوڈیشل کمپلیکس کا سر پرائز وزٹ. وزٹ کا مقصد جوڈیشل ڈیوٹی کی سکیورٹی ڈیوٹی کو مزید بہتر اور مثبت بنانا ہے۔سید علی رضا. جوڈیشل حوالات کی سیکیورٹی انتہائی حساس؛ سستی۔ غفلت۔ برداشت نہیں کروں گا ۔افسران سے گفتگو.

منڈی بہاوالدین پولیس(پی آر او) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا نے جوڈیشل کمپلیکس حوالات منڈی بہاولدین کا سرپرائز وزٹ کیا۔CCT V کیمرہ کنٹرول روم۔بخشی خانہ۔اندرون۔بیرون گیٹ کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا۔ افسران و ملازمان کو سیکورٹی کے پیش نظر مناسب احکامات جاری کیے وزٹ کا مقصد کمپلیکس گارد کی سکیورٹی کو مزید بہتر اور مثبت بنانا ہے ۔ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت سستی ہرگز برداشت نہیں کروں گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاردات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔اس موقع پر چوہدری اورنگ زیب گوندل صدر بار منڈی بہاوالدین ۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز خالد محمود رانجھا۔ لائن آفیسر محمد اقبال وڑائچ ظفر اقبال رانجھا سیکیورٹی انچارج۔ انسپکٹر اشتیاق خان انچارج کمپلیکس۔ اور دیگر بھی ہمراہ تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں