منڈی بہاوالدین میں10299 .841 ملین روپے مالیت کی54 ترقیاتی سکیموں کا 56فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 19نومبر2020)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی زیر صدارت آج ڈی سی آفس میں ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ ،ایس ڈی او بلڈنگ قرار شاہ سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اے ڈی پی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21 کے تحت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21کے تحت 54جاری ترقیاتی سکیموں جن میں روڈ سیکٹرز کی 13، PHEDکی 30، ہائیر ایجوکیشن کی 2،P&SHCARE کی 4 اور پبلک بلڈنگ کی5 سکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 10299 .841 ملین روپے مالیت کی ان 54 ترقیاتی سکیموں کا 56فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ ان میں سے بیشترز سکیموں کا کام تکمیل کے قریب ہے۔

جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے کام کے معیار ،رفتاراورشفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اگر کسی جگہ کوئی کمی بیشی ہے تواسے فوری درست کروایا جائے۔ جن سکیموں کے فنڈز دستیاب ہیں ان کے کام میں کسی قسم کا تعطل نہ پیدا کیا جائے بلکہ ان کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی سکیموں کی مکمل تکمیل تک ان کے معائنے کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے اور اس سلسلے میں ان ترقیاتی اسکیموں کی اپ گریڈیشن تعمیر و بحالی کیلئے پہلے سے ہی فنڈز مختص کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق یہ ترقیاتی اسکیمیں لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں