کورونا کی دوسری لہر، محکمہ تعلیم نے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے

کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا کی دوسری لہر کے باعث صوبے بھرمیں نومبر کے آخر میں ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے۔

سیکریٹری تعلیم شیرخان بازئی کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے نومبر کے آخر میں ہونے والے پہلی سے مڈل تک کے سالانہ امتحانات 10 مارچ سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سالانہ امتحانات کے فوراً بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا جائے گا۔

سیکریٹری تعلیم شیرخان بازئی نے بتایا کہ رواں سال کے مڈل کے اسٹینڈرڈ امتحانات جو دسمبر میں ہوتے تھے انہیں بھی مارچ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سال یہ امتحان متعلقہ اسکول خود لیں گے جبکہ اسکولوں کے رزلٹ پر مڈل اسٹینڈرڈ کے امتحانات کے سرٹیفکیٹ بلوچستان اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن جاری کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں