بوجہ مرمت پھالیہ اور کٹھیالہ شیخاں گرڈ اسٹیشن کی بجلی بند رہے گی، تفصیلات دیکھیں

پھالیہ (سید حفیظ سبزواری) ایڈیشنل ایکسین گیپکو پھالیہ محمد امین مرزا کی پریس ریلیز کے مطابق گریڈ اسٹیشن پھالیہ اور گریڈ اسٹیشن کٹھیالہ شیخاں سے منسلک درج ذیل فیڈر بوجہ مرمت مندرجہ ذیل تاریخوں میں بند رہیں گے ۔

مورخہ 19 نومبر 2020 کو مین بازار پھالیہ فیڈر اور سیدا فیڈر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہیں گے جبکہ پھالیہ سٹی فیڈر اور مانگٹ فیڈر مورخہ 24 نومبر 2020 کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہیں گے ان تاریخوں میں دیئے گئے اوقات کے دوران بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی

بوجہ مرمت پھالیہ اور کٹھیالہ شیخاں گرڈ اسٹیشن کی بجلی بند رہے گی، تفصیلات دیکھیں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں