کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی پر نجی شوز کمپنی کے خلاف صارف کی داد رسی، 2ہزار روپے جرمانہ

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16نومبر2020)ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی پر نجی شوز کمپنی کے خلاف صارف کی نا صرف داد رسی کی بلکہ صارف کو ناقص اور زائدالمیعاد جوتا فروخت کرنے پر2ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔اس امر کا فیصلہ آج یہاں صارفین کی شکایات کے ازالے کے حوالے سے منعقدہ صارف عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں کیاگیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل شہلا مبین کے علاوہ دیگرز محکموں کے افسران اور صارفین بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل منڈی بہاﺅالدین صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سر گرم عمل ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل شہلا مبین نے بتایا کہ ایک سائل چوہدری محمد اشرف سائل نے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے پاس درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ اس نے ایک عدد جوتوں کا ایک عدد جوڑا نجی شوزکمپنی سے خرید کیا لیکن چند دن بعد جوتا خراب ہوگیا۔ سائل شوز کمپنی کے پاس کلیم کے لیے گیا لیکن شوز کمپنی والے ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔جس پر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے نجی شوز کمپنی کے منیجر کو طلب کیا اور سائل کا کلیم دلوایا اور منیجر کو مبلغ 2ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل شہلا مبین نے واضح کیا کہ صارفین پنجاب صارف تحفظ ایکٹ 2005کے تحت اپنی شکایات کے ازالے کیلئے ضلعی صارف تحفظ کونسل اور کنزیومر کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صارفین کی سہولت کیلئے عدالتیں اور کنزیومر کونسل بہترین کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ زائد المیعاد اشیاءفروخت کرنے والوں اور ناقص خدمات کی فراہمی کرنے والوں کے خلاف صارف عدالت سے رجوع کریں تا کہ ان کی مکمل داد رسی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کے بے پناہ حقوق ہیں تا ہم صارفین ان سے بے خبر ہیںانہیں ایسی صورت میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ سے لازماً آگاہی حاصل کرنی چاہیئے جس کے تحت صارفین اپنے حقوق کاباآسانی تحفظ کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ صارفین اپنے حقوق کے تحفظ و حصول کے لیے دفتر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل ، واقع الحمد ٹاﺅن پھالیہ روڈ، منڈی بہاﺅالدین میں اپنی درخواستیں دائر کرسکتے ہیں او ر مزید رہنمائی کے لیے فون نمبر0546-650320پر صبح 9بجے سے شام4بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں