ببو برال کی بیٹی نے تھیٹر انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

معروف کامیڈین ببو برال کی صاحبزادی اور اسٹیج اداکارہ تعبیر برال نے تھیٹر انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ تعبیر برال کا کہنا تھا کہ میں شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہہ رہی ہوں، مجھے اللہ نے ہدایت دی ہے اس لئے چھوڑ رہی ہوں، میرے اوپر کسی قسم کا کوئی پریشر نہیں ہے۔

تعبیر برال کا کہنا تھا کہ میں نے چار سال تک اسٹیج ڈراموں میں کام کیا لیکن اب توبہ کر لی ہے، اب اگر اچھے پراجیکٹس ملے تو صرف ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرونگی۔ تعبیر برال نے کہا کہ اللہ نے مجھے ہدایت دی ہے اور اُمید کرتی ہوں میرے اوپر منفی کمنٹس دینے والوں کو بھی اللہ ہدایت دے۔ انکا کہنا تھا کہ اپنے مداحوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے اتنا پیار دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں