منڈی بہاء الدین: مریم نواز صرف اپنے اقتدار کیلئے نظریاتی ہیں، ندیم افضل چن

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 نومبر 2020) وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ خود ہی مسترد کر دیا ہے۔

منڈی بہاء الدین میں میڈیا سے گفتگو میں ندیم افضل چن نے کہا کہ مریم نواز صرف اپنے اقتدار کے لیے نظریاتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ مہنگائی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس اور ڈالر کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں واضح کمی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں