منڈی بہاوالدین میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 16 نومبر 2020) منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا. بوندا باندی اور ہوا چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ.

منڈی بہاوالدین، چک نمبر 34، پنڈی راواں، چک نمبر 50، ملکوال، چک نمبر 30، بوسال، کوٹ حامد شاہ، قلعہ گجراں، سیدا، واسو، گوجرہ، قادرآباد، مونگ، لکھنےوالا اور اسکے گردونواح میں موسم سرما پہلی پہلی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے. محکمہ صحت کے مطابق بارش ہونے سے وبائی امراض، کھانسی، زکام میں بھی کمی آئے گی.

آئیں! بارش کے موسم میں منڈی بہاوالدین سے ست سرا کی سیر کریں. ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین میں‌آج کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں