ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کی سالانہ انسپیکشن کے موقعہ پر DIG جیل خانہ جات نے جیل کا دورہ کیا

ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کی سالانہ انسپیکشن کے موقعہ پر DIG جیل خانہ جات جناب سعید اللہ گوندل نے جیل کا دورہ کیا اور ایسران کے مسائل دریافت کئے

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 16 نومبر2020) ڈی آئی جی جیل خانہ جات جناب سعید اللہ گوندل نے سپرنٹنڈنٹ جیل وحید خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رانا شمشاد حسین، مصعب بلال گوندل اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ چوہدری عامر مچھرا اور سمیع اللہ گوندل کے ہمراہ جیل کی تمام بیرکوں اور وارڈز کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل دریافت کئے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل وحید خان نے اسیران کو مہیا کی جانے والی سہولیات اور مسائل پر بریفنگ دی اور سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ سعید اللہ گوندل نے اس موقعہ پر جیل کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا ۔ اور تمام افسران کی کارکردگی کو سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں