پی ایس ایل2020: ٹیموں کےاسکواڈ اور میدان تیار

پاکستان سپر لیگ 2020 کےبقیہ میچز کے لیے میدان تیار ہوگیا۔ ایونٹ کے پلے آف مرحلے کا آغاز کل (14 نومبر بروز ہفتے) سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل کی دوٹاپ ٹیمیں، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز ایونٹ کے پہلے کوالیفائر میں 14 نومبر کومدمقابل آئیں گی۔ ہفتے کے روز شیڈول دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایلیمنٹر 1میں مدمقابل آئیں گی۔ کوالیفائر ہارنے والی ٹیم ایلیمنٹر 1کی فاتح ٹیم کے ساتھ اتوار کو شیڈول ایلیمنٹر 2میں مدمقابل آئے گی۔ ایونٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں شریک چاروں ٹیموں کے حتمی اسکواڈ مندرجہ ذیل ہونگے۔

کراچی کنگز:
عماد وسیم (کپتان)، عامر یامین، ایلکس ہیلز، ارشد اقبال، اویس ضیاء، بابراعظم، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان ، شرجیل خان، روتھر فورڈ، عمید آصف، عمر خان، اسامہ میر، وقاص مقصود اور وائن پارنیل۔

لاہور قلندرز:
سہیل اختر (کپتان)، تمیم اقبال، فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، سمت پٹیل، حارث رؤف، آغا سلمان، بین ڈنک، فرزان راجہ، جاہد علی، عابد علی، محمد فیضان، معاذ خان، ڈین ویلازاور دلبر حسین۔

ملتان سلطانز:
شان مسعود (کپتان)، ایڈم لیتھ ، علی شفیق، بلاول بھٹی، برینڈن ٹیلر، عمران طاہر، جوئے ڈینلی، جنید خان، خوشدل شاہ، محمد الیاس، محمد عرفان، روی بوپارہ، رائیلی روسو، روحیل نذیر، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عثمان قادر اور ذیشان اشرف۔

پشاور زلمی:
وہاب ریاض (کپتان)، عامر علی، عادل امین، کارلوس برتھ ویٹ، فاف ڈو پلیسی، حیدر علی، ہارڈس ویلجوئن، امام الحق، کامران اکمل، خرم شہزاد، محمد عمران، محمد محسن، راحت علی، ثاقب محمود، شعیب ملک، صہیب مقصود، عمر امین اور یاسر شاہ۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث تعطل کا شکار ایونٹ کے بقیہ میچوں کا انعقاد 8ماہ بعد ہورہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں