ثانیہ مرزا کی بیٹے کومسنون دعائیں سکھانے کی وڈیووائرل

کراچی: ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی بیٹے کو مسنون دعائیں سکھانے کی وڈیووائرل ہورہی ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹاراورقومی کرکٹرشعیب ملک اپنے بیٹے کی سوشل میڈیا پلیٹ فامزپرمختلف دلچسپ تصاویراوروڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں بیٹے اذہان کی دوسری سالگرہ کی تصاویرسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

اوراس باربھی مداح ان کی وڈیودیکھ کربہت خوش ہورہے ہیں کیونکہ ثانیہ مرزا وڈیومیں بیٹے کو مسنون دعائیں سکھارہی ہیں۔ اس متعلق ثانیہ مرزا نے انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ انہیں اپنے بیٹے پرفخرہے۔ اذہان نے دونوں دعائیں 5 دن میں یاد کی ہیں اور وہ جلد ہی ان دعاؤں کوٹھیک طرح سے پڑھنا شروع کردیں گے۔ ثانیہ مرزا نے لکھا کہ انہیں بیٹے پرفخرہے کہ اس نے سونے سے پہلے اور سفر کی دعا یاد کرلی ہے۔ میرا بیٹا مجھے روزانہ بہت حیران اورخوش کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں