محکمہ صحت کا چھاپا ،عطائی محمد فاروق ڈسپینسر کو غیر قانونی طریقے سے مریضوں کا علاج کرنے پر کلینک سیل کردیا

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 12 نومبر 2020)منشی محلہ میں محکمہ ہیلتھ کی انسپیکشن ٹیم نے فاروق کلینک پر چھاپا مارا اور عطائی محمد فاروق ڈسپینسر کو غیر قانونی طریقے سے مریضووں کا علاج کرنے کی وجہ سے کلینک کو سیل کردیا۔

یاد رہے ۶ ماہ پہلے اس کلینک پر چھاپہ مار کر عطائی فاروق کو وارننگ دی تھی کہ یہ غیر قانونی طریقہ علاج کو بند کیا جائے مگر عطائی فاروق ڈسپنسر نے حکام بالہ کی وارننگ کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اس کلینک میں مریضوں کو روزانہ ڈرپ لگانا اور انجیکشن لگانا اور ایک ہی قینچی سے ہر مریض کےگلے میں گلیسرین لگا کرومٹنگ کروانا جاری رکھا۔ جس سے ہر وقت کرونا کے پھیلنے کاخدشہ رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں