قادرآباد کے سرکاری سکول سےکورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے

منڈی بہاوالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 31 اکتوبر 2020 ) کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا. ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت.

پھالیہ کے علاقہ قادرآباد کے بوائز سکول سے کورونا وائرس کے 2 نئے کیس رپورٹ. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے شہریوں سے کہا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا لہذا ہماری بے احتیاطی سے یہ دوبارہ پھیل سکتا ہے.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین، ماہ اکتوبر میں 26 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

انہوں نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ماسک کا استعمال کریں اور کہیں آنے جانے سے گریز کریں انتظامیہ کی جانب سے مختلف مساجد میں اس حوالے سے اعلانات بھی کروائے گئے انتظامیہ کی طرف سے میرج ہالز ، شاپنگ مالز اور دکانداروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

قادرآباد کے سرکاری سکول سےکورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں