منڈی بہاوالدین میں جشن عید میلادالنبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا گیا، تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں

ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا گیا

آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیﷺ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالتﷺ میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارلحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں حضور نبی کریمﷺ سے محبت کا اظہار کیا گیا، عاشقان رسولﷺ اپنے اپنے انداز میں والہانہ محبت کا اظہار کیا جب کہ ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں سے جید علمائے کرام نے خطاب بھی کیا جن میں سیرت النبیﷺ بیان کی گئی۔

ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے جب کہ سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کے خوبصورت ماڈل بھی سڑکوں پر رکھے گئے ہیں جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

منڈی بہاوالدین کی عوام کی جانب سے ایم.بی.ڈین نیوز کو واٹس ایپ، فیس بک میسجز اور ای میل کے ذریعہ سے مختلف علاقوں، گائوں، شہروں کی تصاویر اور ویڈیو بھیجیں گئیں.






اپنا تبصرہ بھیجیں