ڈپٹی کمشنر نے منڈی بہاوالدین میں دور دراز علاقوں میں رہنے والی عوام الناس کیلئے موبائل سستا بازار کا افتتاح کر دیا، ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 21اکتوبر2020)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے دور دراز علاقوں میں رہنے والی عوام الناس کیلئے موبائل سستا بازار کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موبائل سستا بازار کے آغاز کا بنیادی مقصد دیہی اور دور دراز علاقوں میں بسنے والے کم آمدنی والے صارفین کو سہولت پہنچانا ہے تا کہ وہ سستا بازاروں تک رسائی رکھنے والے صارفین کے مساوی ریلیف حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں حکومت کی ہدایت پر 8سستے سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں جہاں پر صارفین کو ہول سیل ریٹس سے 20فیصد کم سستے داموں معیاری اشیائے ضروریہ میسر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان اقدامات کا بنیادی مقصد مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے کہا کہ جو شہری دور دراز اور دیہی علاقوں میں رہتے ہیں اور وہ آنے جانے کی سفری مشکلات اور اخراجات کی وجہ سے سہولت بازار نہیں پہنچ سکتے ان کیلئے موبائل سہولت سستا بازار کا اآغاز کیا ہے جو کہ صوبے بھر میں اپنی نوعیت کی ایک منفردسروس ہے جس کا براہ راست فائدہ کم آمدی والے صارفین کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے سستے سہولت بازاروں کا آغاز کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے بھر میں اشیائے ضروریہ کی کم قیمتوں پر فراہمی کیلئے پرائس ایمرجنسی پہلے سے ہی نافذ کر رکھی ہے اور پرائس ایکٹ کے ذریعے عوام الناس کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

ڈپٹی کمشنر نے منڈی بہاوالدین میں دور دراز علاقوں میں رہنے والی عوام الناس کیلئے موبائل سستا بازار کا افتتاح کر دیا، ویڈیو دیکھیں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں