پیر سید سید علی بادشاہ اور پیر سیدگلزار حسین شاہ کا 52 واں سالانہ عرس مبارک 17 اور 18 اکتوبرکو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

ملک وال(نامہ نگار) حضرت پیر سید سید علی بادشاہ اور حضرت پیر سیدگلزار حسین شاہ کا 52 واں سالانہ عرس مبارک 17 اور 18 اکتوبرکو عقیدت و احترام سے آستانہ عالیہ بہگام شریف ملکوال میں منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حضرت پیر سید سید علی بادشاہ اور حضرت پیر سیدگلزار حسین شاہ کا 52 واں سالانہ عرس مبارک 17 اور 18 اکتوبر کو زیر صدارت سجادہ نشین پیر سید آغا بیدار بخت گیلانی آستانہ عالیہ بہگام شریف ملکوال میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا عرس مبارک کے موقع پر تلاوت کلام پاک،نعت شریف اور محفل سماع کا انعقاد کیا جائے گا،

عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کے لئے ملک بھر سے مریدین و عقیدت مند شرکت کے لئے دربار شریف پر پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں