آہلہ: 11 سال سے گمشدہ بچی اپنے گھر پہنچ گئی، والدین خوشی سے نڈھال

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز اسد اکرم 16 اکتوبر ) منڈی بہاوالدین کے نواحی علاقہ آہلہ میں 11 سال سے گمشدہ بچی آپکے ڈیرہ پر باحفاظت پہنچ گئی۔

والدین کے مطابق انکی بچی 11 سال پہلے آہلہ اڈا سے گم ہو گئی تھی جبکہ اس وقت اسی کی عمر 5 سال تھی۔ آج وہ بچی اپنے ڈیرہ پر باحفاظت گھر پہنچ گئی۔ لڑکی نے بتایا کہ اسے اپنے ڈیرے کا پتہ تھا کہ نہر کیساتھ تھا اور ڈیرہ پر ایک بوہڑ کا درخت تھا۔

لڑکی ان نشانیوں کو پہچانتے ہوئے 11 سال بعد اپنے ڈیرہ پر پہنچ گئی جہاں پر اسکے والدین نے اسکو پہچان لیا۔ اس واقع پر والدین کی خوشی دیدنی تھی اور وہ خوشی سے نڈھال تھے کہ انکی بچی بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں