ہالی وڈ اسٹار اور ریسلر جان سینا نے شادی کرلی

مشہور ہالی وڈ ایکشن ہیرو اور ریسلر جان سینا نے اپنی دوست سے شادی کرلی ہے۔

مشہور و معروف ہالی وڈ ایکشن ہیرو اور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا نے اپنی دیرینہ ایرانی نژاد کینیڈین دوست اور مسلمان لڑکیشریعت زادہ سے شادی کرلی ہے جو کہ ایک ٹیکنالوجی کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں، شادی کی تقریب فلوریڈا میں ہوئی جس میں صرف دونوں کے اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ جان سینا نے اس سے قبل 2018 میں خاتون ریسلر نکی بیلا سے منگنی کی تھی اور ایک مہینہ بعد شادی بھی ہونے والی تھی تاہم اچانک دونوں نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شادی منسوخ کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں