منڈی بہاوالدین: آوارہ کتوں کا جانوروں پر حملہ، 1 جانور ہلاک، 1 شدید زخمی. ویڈیو دیکھیں

آوارہ کتوں کا مویشیوں پر حملہ۔

منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاوں مٹھا کوہ میں آوارہ کتوں کا مویشیوں پر حملہ۔ مٹھہ کھوہ کے غریب کسان محمد اشرف ساہی کےایک جانور کو آوارہ کتوں نے مار ڈالا جب کہ دوسرا جانور شدید زخمی حالت میں ہے۔ حکام سے مطالبہ ہے کہ ان آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے جو جھنڈ کی شکل میں مویشیوں اور انسانوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

Posted by ‎MbdinNews – منڈی بہاؤالدین نیوز‎ on Wednesday, October 14, 2020

منڈی بہاؤالدین (شمسہ چوہدری) منڈی بہاوالدین مٹھا کھوہ گاوں میں آوارہ کتوں کا رات گئے غریب کسان محمد اشرف ساہی ولد متعلی کے جانوروں پر حملہ ایک جانور کو آوارہ کتوں نے مار ڈالا جب کہ دوسرا جانور شدید زخمی حالت میں ہے

منڈی بہاوالدین کے تمام دیہاتوں میں آوارہ کتوں کی وجہ سے آئے روز غریب کسانوں کو قیمتی جانوروں کا نقصان ہوتا ہے میڈیا پر اخبارات میں خبر شائع ہونے تک محدود ہے نہ کوئی ایکشن لیا جاتا ہے اور نہ ہی ان آوارہ کتوں سے چھٹکارا ملتا ہے. اہل علاقہ کی شدید مذمت اور حکام بالا سے اپیل ہے کہ ان آوارہ کتوں سے علاقے کو آزاد کروایا جائے تاکہ جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں میں بھی شدید خوف پیدا ہو گیا ہے غریب کسان آئے روز پالتو جانوروں کا لاکھوں کا نقصان اٹھا رہے ہیں رات ہوتے ہی آوارہ کتے علاقے میں نکل آتے ہیں اور صبح مالکان کے جانے تک جانور مردہ حالت میں پائے جاتے ہیں

عرصہ دراز سے کافی دفعہ توجہ دلانے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، منڈی بہاوالدین میں کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں جانوروں کو تو خطرہ ہوتا ہی ہے انسان بھی باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں. ان علاقوں میں خاص طور پر، کوٹ فضل شاہ، مٹھاہ کھوہ، شہیدانوالی ،داود،ڈھوک شہانی وغیرہ شامل ہیں ہماری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ اس سے پہلے کوئی اور جانی نقصان ہو ان کتوں کا قلع قمع کیا جائے تاکہ لوگ اس نقصان سے بچ سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں