منڈی بہاوالدین کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن منڈی بہاوالدین سید توقیر حسین شاہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر 3538 کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین کے تمام سرکاری سکولز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق منڈی بہاوالدین کے بوائز سکولز سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8:30 پر کھلیں گے جبکہ 2 بچے چھٹی ہو گئی۔ جبکہ جمعہ کے روز سکول کے اوقات کار صبح 8:30 سے 12:30 تک ہوں گے۔ جبکہ کچی، نرسری کلاسز کے اوقات کار سوموار تا ہفتہ صبح 9 بجے لگیں گے جبکہ دن 12 بجے چھٹی ہو گی۔

منڈی بہاوالدین کے گرلز سکولز سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8:15 پر کھلیں گے جبکہ 1:45 پہ چھٹی ہو گئی۔ جبکہ جمعہ کے روز سکول کے اوقات کار صبح 8:15 سے 12:15تک ہوں گے۔ جبکہ کچی، نرسری کلاسز کے اوقات کار سوموار تا ہفتہ صبح 9 بجے لگیں گے جبکہ دن 12 بجے چھٹی ہو گی۔

یار رہے کہ اس نوٹفیکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سکول میں صبح کی اسمبلی اور بریک نہیں ہو گی۔ اس نوٹیفکیشن پہ عملدرآمد 16 اکتوبر 2020 سے ہوگا۔

ضلع منڈی بہاوالدین تمام سرکاری سکولوں کی لسٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں