منڈی بہاوالدین میں اشیا خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر، کیا سستا ہوا کیا مہنگا؟ تفصیلات دیکھیں

منڈی بہاوالدین ضلعی حکومت کی جانب سے اشیا خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن نمبر DO/IPWM/MBD/PRICES/293 بتاریخ 14.10.2020کے مطابق ضلع بھر میں اشیا خوردونواش کی نئی قیمتیوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق منڈی بہاوالدین میں 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 860 روپے، 10 کلو گرام 430 میں فروخت ہو گا۔ اسی طرح چاول سپر باسمتی سپر 130 روپے فی کلو، دال چنا باریک 108 روپے، دال چنا موٹی 120 روپے، دال مسور باریک 175 روپے، دال مسور موٹی 138 روپے، دال ماش دھلی ہوءی 218 روپے، دال ماش چھلکا 200 روپے کلو میں فروخت ہو گی۔

اسی طرح دال مونگ دھلی ہوءی 215 روپے، دال مونگ چھلکا 210 روپے، سیاہ چنا 115 روپے، سفید چنا باریک 98 روپے، سفید چنا کینیڈا 110 روپے، بیسن 120 روپے فی کلو اور چینی بمطابق ایکس ملز ریٹ + 2 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گی۔

روٹی 100 گرام وزن کی 7 روپے فی عدد، نان 120 گرام 12 روپے، گوشت چھوٹا 900 روپے فی کلو، گوشت بڑا 400 روپے فی کلو، دودح 80 روپے فی لیٹر، دہی 90روپے فی کلو میں فروخت ہو گا جبکہ گوشت برائلر، انڈے، سبزی اور پھل بمطابق نرخنامہ ماکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی ریٹ لسٹ کے مطابق ہو گا۔ اینٹ اول ساءز 9”*4*3 فی ہزار 7500 روپے جبکہ اینٹ دوم ساءز 9”*4*3 فی ہزار 5500 روپے میں دستیاب ہو گی۔

منڈی بہاوالدین میں روزانہ کی بنیاد پر پھل، سبزی، گوشت و انڈوں کی تازہ ترین قیمتیں دیکھیں
ریٹ لسٹ پھل: http://mbdin.com/fruit-rate-in-mandi-bahauddin/
ریٹ لسٹ سبزی: https://mbdin.com/vegetable-rate-in-mandi-bahauddin/
ریٹ لسٹ گوشت و انڈے: http://mbdin.com/chicken-rate-in-mandi-bahauddin/

ریٹ لسٹ اشیائے خوردونوش: https://mbdin.com/daily-goods-price-in-mandi-bahauddin/

اپنا تبصرہ بھیجیں