گوجرہ میں 1 ہی روز میں 4 نوجوانوں کی تدفین، سینکڑوں لوگ غموں سے نڈھال

گوجرہ( پشیل رپورٹر ، محمد انور گوجرہ )گوجرہ کے مختلف علاقوں میں ناگہانی اموات کا شکار 4 افراد کی تدفین۔

تھانہ گوجرہ کے دیہات رکن۔کھائی۔چک 34اور چک 44 کے لئے گذشتہ روز دکھ اور پریشانی کادن ثابت ہوا ۔موضع رکن کے 22 سالہ عادل نواز اور اس کے کزن کھائی 22 سالہ یاسر مختار کی ہلاکت بوسینا میں مسلح افراد کے تشدد سے ہوئی۔ان دونوں کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔اس اندوہناک موت پردونوں گاوں کا ماحول سوگوار رہا۔جبکہ چک 34 کےجابر شاہد کو برنالہ آزاد کشمیر میں قتل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:منڈی بہاوالدین: 5 نوجوان اٹلی سے یونان جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ویڈیو دیکھیں

اس کی تدفئن بھی گذشتہ روزکر دی ۔ایک اور واقعہ میں چک 44 میں مرغ لڑائی میں مرغ ہارنےپر دلبرداشتہ نوجوان دل کا دل پڑنے سے انتقال کر گیا ۔اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔یوں ایک دن 4 دیہات کے سینکڑوں لوگوں کو غموں سے نڈھال کر گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں