منڈی بہاوالدین میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، انتظامیہ کی عوام کو احتیاط کی اپیل

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13اکتوبر2020)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیرنے کہا ہے کے کرونا سے بچاو کا واحد حل احتیاط ہے ۔ انہوں نے کہا سکولز ایسوسی ایشن، میرج حالز، ہوٹلز، شاپنگ مالز ، دوکان دار، تاجر حضرات اور نجی و سرکاری بس اسٹینڈز مالکان و مینجرز صاحبان حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی پر سمارٹ لاک ڈوان پالیسی پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل پھالیہ میں کوویڈ19 کے حوالے سے مختلف پبلک مقامات کے دورے کے دوران کیا ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے پھالیہ سٹی میں پرائیویٹ سکولز ،سرکاری اور نجی بس سٹینڈز، مین بازار، شاپنگ مالز اور ہوٹلز میں کوویڈ 19 کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین: ماہ اکتوبر میں کورونا وائرس کے 26 مریضوں کی تصدیق ہو گئی

انہوں نے نجی سکولوں میں طلبہ کے علاوہ بازاروں، شاپنگ مالز، میرج ہالز، بس اسٹینڈز پر مالکان ،ان کے عملے ،ٹرانسپوٹروں ، مسافروں اور عوام الناس کو ماسک پہنائے اور کرونا کے حوالے سے اگاہی فراہم کی انہوں نے کہا ہم سب نے مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے اور اس سے بچاو کے لیے احتیاط کے طور پر بار بار ہاتھوں کو صابن سے دھویا جائے ، سینی ٹائیزراور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا پرائیوٹ سکولز، میرج ہالز، ہوٹلز، شاپنگ مالز ،ر نجی و سرکاری بس اسٹینڈز ایسے پبلک مقامات پر کرونا سے بچاﺅ کے لیے احتیاط کی سخت ضرورت ہے۔

انہوں نے مالکان اور منیجر صاحبان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کرونا سے بچاو سے متلق حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروائیں اور اس ضمن میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔انہوں نے کہا اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔اور خلاف ورزی کی صورت میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں