منڈی بہاوالدین: 5 نوجوان اٹلی سے یونان جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین: 5 نوجوان اٹلی سے یونان جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ گھروں میں صف ماتم بچھ گئی، چار نوجوان آبائی علاقوں میں سپردخاک

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 13 اکتوبر) انسانی سمگلروں کے ذریعے بغیر سفری دستاویزات کے یورپ کے سنہری خواب لیکر جانے والے مختلف دیہات کے 20 سال سے کم عمر کے 5 نوجوان یونان اور اٹلی کے بارڈر پر زندگی کی بازی ہار گئے۔

گھروں میں صف ماتم بچھ گئی، 4 نوجوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرنے والے نوجوانوں کو تعلق ضلع منڈی بہاوالدین کے گائوں پنڈی بہائوالدین، رکن، سوہاوہ دلووآنہ اور خوسر گائوں سے تھا۔ ویگن میں 60 نوجوان سوار کرنے پر 2 نوجوان 18 سالہ عبداللہ شاہ اور 19 سالہ مہر اختر رضا دم گھٹ جانے سے جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مانگٹ کے رہائشی ایک ہی گھر کے دو کم سن بچے غیر قانونی طریقے سے ایران سے ترکی جاتے ہوئے ڈوب پر جاں بحق

دوسرے واقعہ میں یونان سے اٹلی جاتے ہوئے سوہاوہ کا رہائشی 17 سالہ سناور فیض گوندل، رکن گائوں کو رہائشی 22 سالہ عادل شہزاد اور کھائی گائوں کا رہائشی 23 سالہ نوجوان یاسر گوندل انسانی اسمگلروں کے جھگڑے میں فائرنگ اور تیز دھار آلہ کی زد میں آکر دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ نوجوان انسانی اسمگلروں کو ایک لاکھ 80 ہزار سے لیکر ساڑے پانچ لاکھ روپے دیکر یورپ جانا چاہتے تھے، نواحی گائوں کھوسر کے رہائشی مہر علی رضا کی میت آئندہ چند روز میں پہنچے گی۔

منڈی بہاوالدین: 5 نوجوان اٹلی سے یونان جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ویڈیو دیکھیں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں