منڈی بہاوالدین میں کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا ،ضلع بھر میں کورونا وائرس کے 26 مریضوں کی تصدیق ہو گئی

ملک وال(آن لائن ) کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا ضلع بھر میں کورونا وائرس کے 26 مریضوں کی تصدیق ہو گئی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت

تفصیلات کیمطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاءالدین ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاءالدین میں کورونا وائرس پھر سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر سے اب تک 26 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے شہریوں سے کہا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا لہذا ہماری بے احتیاطی سے یہ دوبارہ پھیل سکتا ہے.

انہوں نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ماسک کا استعمال کریں اور کہیں آنے جانے سے گریز کریں انتظامیہ کی جانب سے مختلف مساجد میں اس حوالے سے اعلانات بھی کروائے گئے انتظامیہ کی طرف سے میرج ہالز ، شاپنگ مالز اور دکانداروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 202 ہو گئی، محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کر دی

2 تبصرے “منڈی بہاوالدین میں کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا ،ضلع بھر میں کورونا وائرس کے 26 مریضوں کی تصدیق ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں