ملائکہ اروڑاسے گرتے بالوں کاشرطیہ علاج جانیے

حال ہی میں کرونا وائرس کو شکست دینے والی بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا بالوں کے گرنے سے پریشان افراد کیلئے ایک زبردست نسخہ لے کرآئی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئرکی جانے والی ویڈیو میں بتایا کہ بالوں کے جھڑنے کے مسئلے سے چھٹکارے کیلئے وہ ایک ایسی ترکیب استعمال کررہی ہیں جو نہایت آزمودہ ہے۔ کیپشن میں ملائکہ نے لکھا “بالوں کا جھڑنا ایک ایسامسئلہ ہے جس کا سامنا ہم سبھی کو کرنا پڑتا ہے ،کچھ افراد کیلئے تواس کے مراحل ہوتے ہیں اور کچھ کے لئے تو یہ روزمرہ کا مسئلہ ہے لیکن ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں، بس صحیح طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے”۔

اداکارہ نے مشورہ دیا کہ صحت مند غذا کے استعمال کے علاوہ بالوں کے گرنے پر قابو پانے کے لئے کچھ آسان ٹپس استعمال کی جاسکتی ہیں، کرونا سے صحتیاب ہونے کے بعد مجھے معمول سے زیادہ اس مسئلے کا سامنا ہے اس لیے وٹامنز کی روزانہ خوراک کے علاوہ ہیئرفال کیلئےمیں اپنا ایک طریقہ بھی استعمال کررہی ہوں۔ اپنی اس ٹپ کی وضاحت کرتے ہوئے ملائکہ نے لکھا ” پیاز کا رس، ایک تازہ پیاز کو کدوکش کرکے اس کا رس نکال لیں اس کے بعد ایک روئی کی مدد سے رس کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور کچھ دیر بعد پیرابین فری شیمپو سے بال دھولیں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا ” اس طریقہ کارسے آپ ایک ہفتے کے اندرخود ہی نتائج دیکھ لیں گے اورمجھ پراعتماد کریں، آپ کومایوسی نہیں ہوگی”۔ ملائکہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ بپاشاباسو نے بھی اس نسخے کے آزمودہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا” پیاز کا رس، زندہ باد”۔ ایک فالوور نے ملائکہ سے پوچھا کہ پیاز کی ناگوار بُو کا کیا کریں جس پراداکارہ نے مشورہ دیا کہ اچھی طرح سے بال دھوئیں۔ تقریبا 3 ہفتے قبل ملائکہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔

انسٹا پوسٹ میں اداکارہ نےموذی وائرس کو شکست دینے پرخود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے معالجین، اہل خانہ، ہمسایوں اور مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے سب کو احتیاط کرنے کا پیغام دیا تھا۔ ملائکہ اروڑہ اور اربازخان کے درمیان شادی کے 19 سال بعد سال 2017 میں طلاق ہوئی تھی۔ دونوں کا ایک 16 سال کا بیٹا ارہان ہے۔طلاق کے بعد سے ہی 45 سالہ ملائکہ اور 33 سالہ ارجن کپور ایک ساتھ دیکھے جارہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں