ڈینگی کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے ، ڈینگی پر مکمل طور پر قابو پانے کیلئے کمیونٹی کا تعاون ناگزیر ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 10اکتوبر2020)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر علی اعوان نے کہا ہے کہ ڈینگی کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے ، ڈینگی پر مکمل طور پر قابو پانے کیلئے کمیونٹی کا تعاون ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ اور اس کے کنٹرول کیلئے ضلع بھر میں تمام متعلقہ محکمے خصوصاً محکمہ صحت بھر پور اقدامات کرے ، اس ضمن میں تمام ادارے حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کی جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آج یہاں میونسپل کمیٹی ہال میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار سی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل،سی او میونسپل کمیٹی طاہر ندیم سندھو، ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈاکٹر شکیل عباسی، ڈی ایچ اوڈاکٹر فضل اعوان،ایم ایس ٹی ایچ کیو پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری، پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک غضنفر علی اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کمیونٹی کے عملی تعاون کے بغیر ڈینگی مچھر کا خاتمہ ممکن نہیں بالخصوص گلی، محلوں، گھروں، پارکوں اور دیگر مخصوص جگہوں پر مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے محکمہ صحت کے علاوہ کمیونٹی موبلائزیشن موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ یونینز،تحصیل اور ضلعی سطح پر ہفتہ وار انسداد ڈینگی ایکٹویٹی کی نا صرف مانیٹرنگ کریں بلکہ اس کا از خود جائزہ بھی لیں۔انہوں نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول ، دفاتر کے اندر، چھتوں، باغیچوں، پارکوں اور پبلک مقامات کو صاف اور خشک رکھنے کیلئے عملی اور موثر کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے سرویلنس اور انسداد ڈینگی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر سے بچاﺅ کیلئے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کیلئے انسداد ڈینگی ایس او پیز اور مچھروں سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل بینرز اور پوسٹرز بھی ضلع بھر میں نمایاں مقامات پر آویزاں کئے جائیں۔

سی ای و ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ ڈینگی مچھر اور دیگر بیماریوں کے پھیلاﺅ کی ایک بڑی وجہ ان کے اسباب اور ناکافی اقدامات ہیں ۔عوام الناس کو ڈینگی سے بچانے کیلئے ویکٹر سرویلنس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں لاروہ کے پیدا ہونے والی جگہوں کو ختم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور مسلمان ہونے کے ناطے ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم گردونواح کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل اعوان نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ انسداد ڈینگی سمیت دیگر امراض کے خاتمے کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔سیمینار کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی۔٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں