بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار 02 کلو گرام آئس 05 کلو چرس 156 بوتل شراب برآمد:ڈی پی او منڈی بہاوالدین

منڈی بہاؤالدین (پ ر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سیدعلی رضاکی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ڈی پی او سرکل ملکوال راجہ فخر بشیر، ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل انسپکٹر سیف اللہ، سب انسپکٹر محمد امیر معہ پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا،

گرفتار ملزمان میں حنیف خان، عمران ، اریب خان اور خالد خان سکنائے ہنگو، باڑہ، مہمندایجنسی شامل ہیں جو بھاری مقدار میں آئس اور چرس فروخت کرنے آئے تھے،پولیس تھانہ میانہ گوندل نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ، ملزمان نے آئس ہیروئن کوکنگ اوون میں چھپائی ہوئی تھی، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے آئس ہیروئن 2کلو ،چرس 5کلوبرآمد کر کے مقدمات درج رجسٹر کئے ہیں جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے دوران کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش منظور کو گرفتار کر کے 156 بوتل ولائتی شراب اور دیگر ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر کے مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔

ڈی پی او سید علی رضا نے پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ضلعی پولیس سماج دشمن اور نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا،منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایسے افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں