پھالیہ شہر گندگی کا ڈھیر نالیاں گلیاں کوڑے کا ڈھیر سینٹری انسپکٹر فوٹو سیشن تک محدود، ڈی سی منڈی بہاوالدین نوٹس لیں

پھالیہ (نامہ نگار) پھالیہ شہر گندگی کا ڈھیر نالیاں گلیاں کوڑے کا ڈھیر سینٹری انسپکٹر فوٹو سیشن تک محدود ڈی سی او منڈی بہاوالدین نوٹس لیں

تفصیلات کے مطابق پھالیہ شہر ک، نالے تین ماہ سے صاف نہ ھوئے ھیں گھاس اور نالوں میں گندگی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ھے گندگی کی وجہ سے ڈینگی مچھر کے پھیلنے کا خطرہ بھی ھے اور اس سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو سے شہریوں کا جینا محال ھے جس قدر پھالیہ شہر کو خوبصورت بنانے کے دعوے کیے جا رھے ھیں مگر سینٹری انسپکٹر کی نا اہلی کی وجہ سے شہر کے محلے اور گندگی کی لپیٹ میں آ چکے ھیں

متعدد بار انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی ایکشن نہ لیا گیا ھے پھالیہ شہر کی عوام نے اسٹنٹ کمشنر اور ڈی سی او منڈی بہاوالدین سے اپیل کی ھے کہ اس گندگی کے بارے میں فوری نوٹس لیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر شہر کی صفائی پر توجہ دی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں