سکولوں میں کورونا ایس او پیز میں کوتاہی برتنے پرسی ای او تعلیم منڈی بہاوالدین معطل

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 29 ستمبر2020ء) صوبے بھر کے تمام سکول پرائمری کی سطح پر 30 ستمبر بروز بدھ سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پرائمری سکولوں میں آنے والے طلبا کی تعداد پہلے دونوں مرحلوں میں آنے والے طلبا سے دٴْوگنی ہو گی، سکولوں میں ہر لخاظ سے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

آج پنجاب کے ضلع سیالکوٹ، منڈ بہاوالدین اور چنیوٹ کے سی ای او حضرات کو ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے کوتاہی کی بدولت معطل کیا گیا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اب تک 70750 طلبا و اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ ہوئے جن میں سی68032 کے نتائج منفی آئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں اب تک کل 145 طلبا و اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، گوجرانوالہ، گجرات اور ننکانہ صاحب میں سب سے زیادہ کرونا کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 6 ماہ کی چھٹیوں کے بعد آج کے مکمل طور پر کھل گئے

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پرائمری سطح کے طلبا زیادہ ہونے کی بدولت پرائمری سطح پر سکولوں کو مخفوظ طریقے سے کھولنا بڑا چیلنج ہے لیکن ان مخصوص حالات میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا اپنا کردار مثبت اور جامع انداز میں ادا کرنا ہو گا، صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے پنجاب بھر میں زیرو ٹالیرنس پالیسی ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں