ریجنل ایمرجنسی آفیسرگوجرنوالہ ڈویژ ن سید کمال عابد نے ریسکیو 1122 آفس منڈی بہاو الدین کا دورہ کیا

منڈی بہاو الدین( ​ایم.بی.ڈین نیوز 28ستمبر2020) ریجنل ایمرجنسی آفیسرگوجرنوالہ ڈویژ ن سید کمال عابد نے ریسکیو 1122 آفس منڈی بہاو الدین کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان، ریسکیو افسران اور سٹاف بھی موجود تھا۔ان کی آمد پر سینٹرل اسٹیشن،ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو 1122کی گاڑیوں، بلڈنگ اور سٹاف کے ٹرن آو ¿ٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پرریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابدنے کہا کہ ان کے دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو اسٹیشن کی استعداد کار کو جانچنا اوردستیاب وسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسرانجینئر عمران خان نے انہیں ضلع کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور دستیاب وسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ سننے کے بعد ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ضلعی ریسکیو آفس کی کارکردگی کو سراہا اورمستقبل میں بھی اسی جوش و جذبہ کے ساتھ لوگوں کو ایمرجنسی کی سروس فراہم کرنے کے ہدایت کی۔

انہوں نے تما م ریسکیو اسٹاف اور ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی انتھک محنت و لگن کو سراہا اوراعلی کارکردگی پر ٹرانسپورٹ مینٹینینس انسپکٹر شوکت علی رانجھا، اسٹیشن کوآرڈینیٹرمحمد سہیل خان، سینئر سٹور کیپر عبدالرزاق کو تعریفی اسناد سے نوازااورآفس میں صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز کو نقد انعام سے نوازا۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کا ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی آمد سے ریسکیو اہلکاروں کا حوصلہ مزید بلند ہوا ہے اور اس طرح کے دوروں سے سروس کے معیار کومزید بہتر بنانے میں معاونت اور رہنمائی حاصل ہو گی۔٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں