منڈی بہاوالدین:بیوہ خاتون ٹیچر کے گھر میں چوری کی واردات، چور 3 بیٹیوں کے جہیز کا سامان لوٹ کر لے گئے

منڈی بہاوالدین : بیوہ خاتون کے گھر چوری کی واردات. چوروں نے بیوہ خاتون ٹیچر کو بھی معاف نہ کیا، 3 بیٹیوں کے جہیز کا سامان مالیت 12 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے

منڈی بہاؤالدین تھانہ سول لائن کے علاقہ میں چوری کی واردات، چور رات گئے بیوہ ٹیچر کے گھر سے لاکھوں مالیت کا سامان، نقدی اور سونا لے اڑے،ساری زندگی محنت مزدوری کر کے بیٹیوں کا جہیز، سونا اور نقدی اکٹھا کیا تھا کہ 3 بچیوں کی شادی کر سکوں، لیکن چوروں نے مجھے برباد کر کے رکھ دیا ہے، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین میری فریاد سن کر چور پکڑ کر ریکوری کروا کر دیں، بیوہ خاتون کا بیان.

تفصیلات کے مطابق شوگر مل عید گاہ روڈ پر واقع مدنی محلہ کی بیوہ ٹیچر اپنی 3 بیٹوں کے ہمراہ گھر کو تالے لگا کر ماموں کے گھر گئی ہوئی تھی کہ رات گئے چوروں نے گھر کے تالے توڈ کر 6 تولہ سونا کے زیورات مالیت 7 لاکھ روپے، 2 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی، زمین کے کاغذات، لائف انشورنس کے کاغذات اور 3 بیٹیوں کے جہیز کا قیمتی سامان کل مالیت تقریباً 12 روپے چوری کر کر لیا ہے. اہل محلہ کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 2 بجے 3 موٹرسائیکلوں پر ٹارچ لے کر کچھ لوگ آپ کے گھر آئے،

ہم نے سمجھا کہ آپ لوگ اپنے گھر آئے ہوں گے. بیوہ خاتون ٹیچر نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سید علی رضا سے پرزور اپیل کی ہے کہ چوروں کو پکڑ کر میری بچیوں کے جہیز، زیورات، نقدی اور دیگر سامان کی ریکوری کروا کر دی جائے تاکہ میں اپنی جوان بیٹیوں کی شادی کر سکوں. میرا بیٹا نہیں ہے صرف 3 بیٹیاں ہیں، جن کی شادی، تعلیم اور پرورش کے لیے میں نے پوری زندگی محنت مزدوری کی لیکن چوروں نے مجھے برباد کر کے رکھ دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں