ریاض اصغر چوہدری نے مخالف متحارب گروپوں میں صلح کروا دی،معززین علاقہ کی شمولیت

ریاض اصغر چوہدری نے مخالف متحارب گروپوں میں صلح کروا دی،معززین علاقہ کی شمولیت.تھانہ پاہڑیانوالی کا علاقہ ہیگر خورد چند ماہ قبل رنجش کی بنا پر دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکا تھا

پھالیہ( مرید کاظم جعفری )شیخو گروپ اور وڑائچ گروپ کے درمیان آئے روز ہونے والی کراس فائرنگ اور گھنٹوں گولیوں کی ترتراہٹ نے علاقہ بھر کا سکون برباد کر رکھا تھا اور فریقین کے درمیان مہنگے ترین اسلحہ آتشین کی نمود و نمائش کا سلسلہ جاری تھا اور یہ دشمنی دن بدن زور پکڑتی جارہی تھی جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور اہلیان علاقہ مضطرب و پریشان حال تھے اور ہیگر خورد ے مکینوں کے سروں پر قیمتی جانوں و مالی ضیاع کے خدشات منڈلا تے پھر رہے تھے دشمنی میں جیت کی برق رفتار دوڑ کی وجہ سے اہلیان دیہہ کا کاروبار زندگی معطل و مفلوج بن کر رہ چکا تھا

گاؤں میں مقیم خاندانوں بچوں بوڑھوں اور نوجوانوں کے درمیان نفاق۔ گروہی منافرت۔ اضطرابی اور دھڑے بندیاں۔ دونوں اطراف سے جنم لے رہی تھیں جس کے نتائج آنے والی نسلوں پر محیط ہونے کے قوی امکان واضع دکھائی دے رہے تھے اور اس دشمنی میں چلنے والے گولہ بارود کی بو اور بد بو دار سیاہ دھواں گردو نواح کے دیہاتوں میں دوستی اور دشمنی کی بنا پر فضاء کو دھڑے بندیوں سے آلودہ بنانے میں موثر و کارگر ثابت ہو رہا تھا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ عزیز رشتہ داری کی بنا پر اس خانہ جنگی کی آگ کے شرارے دوسرے دیہاتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتے

موجودہ گھمبیر صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین سید علی رضا بخاری نے سابق ضلع ناظم منڈی بہاوالدین اور امیدوار تحصیل ناظم پھالیہ و معززین علاقہ کو ہیگر خورد میں دونوں متحارب گروپوں کے مابین دشمنی کو دوستی میں تبدیل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تاکہ ہیگر خورد میں اتفاق و اتحاد کی فضاء کو دوبارہ بحال کیا جاسکے اور سر سبز و شاداب و خوبصورت ہیگر خورد کے زرعی رقبہ پر مسکن و گھروندے بنائے خاندانوں کے زنگ آلود مسام کو امن۔پیار اور محبت کی خوشبو سے معطر بنایا جا سکے

جس پر سابق ضلع ناظم ریاض اصغر چوہدری امیدوار تحصیل ناظم پھالیہ۔ سابق ایم پی اے چوہدری آصف بشیر بھاگٹ۔چوہدری محمد عارف رانجھا ٹھٹہ ہست۔چوہدری محمد اسلم چدھڑ, چوہدری محمد اشرف گوندل میانہ چک والے۔سید عاشق حسین شاہ چاڑانوالہ۔چوہدری سمیع اللہ میکن, چوہدری عاشق حسین گوندل چھچھرانوالی۔چوہدری شاہد اقبال لسوڑی کلاں۔چوہدری امتیاز احمد سینتھل۔ کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے مرکزی جامعہ مسجد گلزار مدینہ ہیگر خورد میں دونوں فریقین کو بلوا کر انکے درمیان حلف لے کر صلح کروا دی اور آئیندہ نہ لڑنے کا عہد و پیماں لیا گیا

اس دوران دونوں گرپوں نے معززین علاقہ کو جگھڑا نہ کرنے کی یقین دھانی کروائی خوشی کے اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی اور ایک دوسرے کے گلے مل کر شکوے دور کئے گئے اس روح پرور مناظر پر خوشی کی وجہ سے ہر آنکھ اشک بار تھی ضلع بھر کی عوام نے اس کامیاب راضی نامہ کے زیرک و دانا اہل عقل و خرد دوراندیش پنچائتی معززین کو خراج تحسین اور مبارک باد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں