مقدمات کے سلسلہ میں تھانہ آنے والے سائلین کے لیے میرٹ سے بڑھ کر کوئی سفارش نہیں ایس ایچ او پھالیہ خالد خان

عوام کے جان ومال کا تحفظ اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے, مقدمات کے سلسلہ میں تھانہ آنے والے سائلین کے لیے میرٹ سے بڑھ کر کوئی سفارش نہیں ایس ایچ او پھالیہ خالد خان

پھالیہ (شجاع حسین بھٹی سے) عوام کے جان ومال کا تحفظ اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے, مقدمات کے سلسلہ میں تھانہ آنے والے سائلین کے لیے میرٹ سے بڑھ کر کوئی سفارش نہیں ، جرائم پیشہ عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں، ایسے عناصر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں قانون کے کٹہڑے میں لائیں گے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنائیں گے، میڈیا معاشرے کو جرائم سے پاک اور پرامن بنانے میں پولیس کا ساتھ دے انشاء اللہ تھانہ پھالیہ کو فری کرائم زون بنا کر دم لیں گے

ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن پھالیہ خالد خان نے پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر رانا نیاز علی اور چیئرمین شجاع حسین بھٹی کی قیادت میں وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا ، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پھالیہ خالد خان نے کہا کہ میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے پنجاب پولیس کے بہادر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا بخاری کی قیادت میں اپنے فرائض ادا کرنے کا موقع ملا انہوں نے کہا کہ چند روز قبل پھالیہ شہر میں کٹھیالہ شیخاں روڈ پر ڈکیتی کی نیت سے ایک گھر میں داخل ہونے والے ڈکیتوں کی اطلاع پر جب میں اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر پوزیشن سنبھالی تو اسی مختصر ٹائیم میں بروقت ضلعی کمانڈر جناب سید علی رضا بخاری نے موقع پر پہنچ کر ٹیم کی کمان سنبھالی تو میری پوری ٹیم کے حوصلے آسمانوں کو چھونے لگے جس کے نتیجہ میں الحمدللہ اللہ پاک نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا،

انہوں نے مزید کہا ظلم و زیادتی کے شکار عوام کے لیے تھانہ پھالیہ کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ پنجاب پولیس میں اچھی شہرت کے حامل سب انسپکٹر حسنین جٹ بھی موجود تھے وفد میں شامل صدر رانا نیاز علی ،چئیرمین شجاع حسین بھٹی، چیف آرگنائزر صاحبزادہ چن مقصود احمد صدیقی، وائس چیئرمین رضوان حیدر لطیف، صدر الیکٹرانک میڈیا محمد امجد سہیل، جنرل سیکرٹری عابد نوید اسلم، نائب صدر میاں عامر شکور، افتخارِ مانگٹ نمائندہ PNN نیوز چینل، اور نمائندہ روز نیوز فیصل امیر اورنگزیب دھدرا نے پھالیہ میں ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور مظلوم سائلین کی داد رسی اور میرٹ کی فراہمی کے عزم میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑا ہو کر مثبت اور تعمیری صحافت میں اپنے فرائض ادا کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں