ملکوال: مقامی صحافی کے قتل کا ملزم گرفتار

منڈی بہاؤالدین(ایم.بی.ڈین نیوز )ملکوال میں مقامی صحافی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گذشتہ روز ملکوال میں مقامی صحافی عابد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے ورثا کے بیان پر تھانہ ملکوال میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیاتھا ،

اطلاع ملنے پر ڈی پی او سید علی رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خود موقع پر جا کر تفتیشی عمل کا جائزہ لیا اور فوری طور پر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر ملکوال پولیس اور خصوصی ٹیموں نے چند گھنٹوں کے دوران تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں: ملکوال کے صحافی کو رات 1 بجے قتل کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں