صحافی کے قاتل کو جلدزجلد گرفتار کیا جائے تھانہ ملکوال کے محرر اور ایس ایچ او کو شامل تفتیش کیا جائے پریس کلب سوہاوہ

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز ) صحافی کے قاتل کو جلدزجلد گرفتار کیا جائے تھانہ ملکوال کے محرر اور ایس ایچ او کو شامل تفتیش کیا جائے پریس کلب سوہاوہ

تفصیلات کے مطابق پریس کلب سوہاوہ کے صدر نصر اقبال گوندل نے کہا کے صحافی عابد کا قتل ہونا اور پولیس کا رات کو ایک بجے تھانہ بلانا اور تھانہ سے واپسی پر تھانے کے قریب گولیوں کے وار سے چھلنی کرکے موت کے گھات اتاردینا قابل مزمت ہے اس اقدامات کے خلاف بھر پور مزمت اور ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے ملزمان کی جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہیں

صحافیوں کو تحفظ فراہم کرےاگر صحافیوں کا قتل عام اور آزادی صحافت پر حملہ کرنا اور صحافی کو رات ایک بجے تھانہ بلانا اور اس کے بعد واپسی پر گولیوں کے وار سے چھلنی کردینا افسوس ناک واقع ہے اس واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھے گے جب تک ملزمان قانون کی گرفت میں نہیں آجاتے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں