شہرکے مختلف 4ہسپتالوں، 1لیب اور رائس ملز کوپنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 1997کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 25ستمبر2020 )ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر فیلڈ آفیسر ماحولیات عاطف عمران نے شہرکے مختلف 4ہسپتالوں، 1لیب اور رائس ملز کوپنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 1997کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔فیلڈ آفیسر نے چاروں ہسپتالوں اور لیب کو پنجاب ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز 2014 کے تحت ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر جو کہ انسانی صحت کیلئے ضرر رساں ہے پر سیل کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ آلودگی کے خطرناک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت پنجاب نے فضائی آلودگی پھیلانے والے عوامل کو کنٹرول کرنے کیلئے پہلے سے ہی دفعہ 144لگا رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،بھٹہ خشت،فیکٹریوں،ہسپتالوں اور لیبز کی ویسٹ مینجمنٹ طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے ،دھان کی فصل کی باقیات ،کوڑا کرکٹ، ٹائرز، پولی تھین،لیدر آئٹمز جلاکر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاﺅالدین میں آہلہ روڈ، مانگٹ، لیدھر اور شہیدانوالی روڈ پر5ملوں کو سیل کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق ضلع کو فضائی آلودگی سے پاک رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کا کاروبار تباہ کرنا یا نقصان کرنا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ کاروباری حضرات ماحول دوست طریقہ کار اپنا کر اپنے کاروبار چلا ئیں تا کہ ان کے علاوہ عوام الناس کو بھی صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحوال میسر آ سکے۔عاطف عمران نے کہا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے دھوئےں پر قابو پائیں کیونکہ سموگ فری ماحول میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں