ایل پی جی شاپس اور پٹرول پمپس مالکان کے خلاف کارروائی، 31چالان ، 14ایف آئی آرز درج، 62ہزار 500روپے جرمانہ

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 24ستمبر2020 )ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر علی عمران چدھڑ کی ایل پی جی شاپس اور پٹرول پمپس مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31چالان ، 14ایف آئی آرز درج کروائیں اور 62ہزار 500روپے جرمانہ بھی کیا ۔

دریں اثناءمحکمہ سول ڈیفنس نے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی ایل پی جی اور منی پٹرول شاپس کا اچانک معائنہ کیا۔ ایل پی جی شاپس پر ڈی کینٹنگ کی خلاف ورزی اور منی پٹرول شاپس میں آگ لگنے سے حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہونے اور دیگر خلاف ورزیوں پر 31چالان کئے ،اور مختلف تھانوں میں 14ایف آئی آرز درج کروا دی ہیں اس ضمن میں 62ہزار 6500 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر علی عمران چدھڑ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم پٹرول ایجنسیاں قواعد و ضوابط اور حفاظتی اقدامات سے ہٹ کر قائم کی جاتی ہیں جو کہ کسی بھی وقت کسی حادثے کا موجب بن سکتی ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ایسی غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور ایل پی جی ڈی کینٹنگ کے خلاف بھر پور کارروائی جاری رہے گی۔علی عمران نے کہا کہ صارفین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گاچاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں