ملکوال:اغوا و زیادتی کیس، وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

ملکوال: وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے ملکوال اجتماعی زیادتی کیس کانوٹس لے لیا. مقامی بااثر ملزمان نے محنت کش کی 16سالہ بیٹی کو اغوا کرکے فروخت کیاتھا. آنسہ نامی لڑکی کو بااثر ملزمان ذیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

ملکوال: ملزمان متاثرہ لڑکی سے 3ماہ تک جسم فروشی کا دھنداکرواتے رہے۔ پولیس ملکوال نے مقدمہ درج کیا لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوسکے ۔ وزیراعلٰی کے نوٹس کے بعد پولیس نے 6سال بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان اور متاثرہ لڑکی کو ڈی پی او کے سامنے پیش کردیاگیا۔

ملکوال: ڈی پی او سید علی رضا گرفتار ملزمان سے خود تحقیقات کررہے ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف سے انصاف کی اپیل کی تھی۔ متاثرہ لڑکی کی 5بہنیں اور 2 بھائی ہیں۔پولیس. ملزمان کو گرفتار کرلیاہے،قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ڈی پی او سید علی رضا

ملکوال: 6سال پرانامقدمہ ہے۔تمام پہلووں سے تحقیقات کررہے ہیں۔ متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیاجائے گا۔ڈی پی او منڈی بہاوالدین سید علی رضا

اپنا تبصرہ بھیجیں