ڈی ایچ کیو ہسپتال ختم کرکے پی ٹی آئی شہریوں سے انتقام لے رہی ہے، چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ

ڈی ایچ کیو ہسپتال ختم کرکے پی ٹی آئی شہریوں سے انتقام لے رہی ہے، چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ

منڈی بہاؤالدین ( چیئرمین میڈیا گروپ ) ڈی ایچ کیو ہسپتال کو شہر سے ختم کرنا ظلم ہے، مزید ہسپتال بنانے کی بجائے حکومت پہلے بھی بند کرنے پر تلی ہوئی ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت میں منڈی بہاؤالدین شہر کو بچوں کے علاج معالجہ کیلئے الگ چلڈرن ہسپتال قائم کیا گیا جس کا افتتاح وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے کیا تھا۔ حکومتی نمائندوں کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ شہری احتجاج کررہے ہیں لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے۔ حکومت نئے ہسپتال کیلئے نئی مشینری اور سٹاف ہائر کرے پرانے ڈی ایچ کیو کا سٹیٹس برقرار رکھا جائے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ نے میڈیا کو جاری اپنے پیغام میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت میں آکر شہر والے ڈی ایچ کیو میں مزید سہولیات کا اضافہ کریں گے۔ جدید طبی سہولیات کی فراہمی میرے منشور میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں